مشہور ریسٹورنٹ نے ڈیلیوری رائیڈرز کو لفٹ استعمال کرنے سے روک دیا۔۔ عوام کی شدید تنقید کے بعد کیا ہوا؟

image

بھارت کے شہر بنگلورو کے ایک معروف فوڈ آؤٹ لیٹ میگھنا فوڈز کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی لفٹ کے باہر آویزاں ایک نوٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

نوٹس میں صاف لکھا تھا: “ڈیلیوری رائیڈرز لفٹ استعمال نہیں کر سکتے، براہِ کرم سیڑھیاں لیں۔”

ریڈٹ پر ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کی تو بحث چھڑ گئی۔

ایک تبصرہ خاص طور پر وائرل ہوا: “سوچیں، آپ اُن افراد پر پابندی لگا رہے ہیں جو اصل میں آپ کے کاروبار کو چلائے رکھتے ہیں!”

شدید ردعمل کے بعد میگھنا فوڈز نے انسٹاگرام پر کھلے الفاظ میں معافی مانگتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ پوسٹ میں لکھا تھا: “ہم اپنے ڈیلیوری پارٹنرز سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم غلطی تسلیم کرتے ہیں، خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ زیادہ حساس رویہ اختیار کریں گے۔”

ریسٹورنٹ نے واضح اعتراف کیا کہ ایسا نوٹس لگانا ان کی سنگین غلطی تھی۔

بیان کے آخر میں انہوں نے ڈیلیوری رائیڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “آپ ہی ہماری سروس کی بنیاد ہیں۔ امید ہے آپ ہمیں معاف کریں گے، کیونکہ ہم آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔”


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US