کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عابد جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جس پر فوری طور پر ٹریفک پولیس اور علاقہ پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لایا۔حکام نے ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔