سوشل میڈیا پر خواتین کی پوسٹس لائیک کرنا طلاق کی وجہ بن سکتا ہے، ترک عدالت

image

اگر آپ سوشل میڈیا پر دیگر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرتے ہیں تو یہ اقدام آپ کی شادی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ترکی کی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ دیگر خواتین کی سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک کرنے کو ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور اسے طلاق کے مقدمے میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کیس قیصری شہر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے سے متعلق تھا جہاں شوہر اور بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بیوی نے الزام لگایا کہ شوہر دیگر خواتین کی پوسٹس پر مسلسل لائیکس دے کر اس کی وفاداری اور ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ شوہر نے بیوی پر حسد اور والد کی توہین کا الزام عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شوہر کو زیادہ ذمہ دار قرار دیا اور اسے بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا۔ شوہر کے سوشل میڈیا لائیکس کو مقدمے میں بطور ثبوت استعمال کیا گیا۔

ایپلیٹ سپریم کورٹ نے بھی پہلے فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ شوہر کی جانب سے دیگر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنا ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US