کراچی والے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سرد موسم کی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں دن کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات میں سردی کا امکان ہے۔ تاہم 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث فضا میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US