اب کوئی گانا بجانا نہیں ہوگا۔۔ افغانستان میں موسیقی کے آلات جلا دیئے گئے! طالبان حکومت نے کیا بیان جاری کیا؟

image

افغان صوبہ میدان وردک میں طالبان نے ایک بار پھر اپنی سخت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مقامی بازاروں سے جمع کیے گئے موسیقی کے درجنوں آلات اور حقّے آگ کے حوالے کر دیے۔ محکمۂ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام اشیا ایسی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھیں جنہیں وہ غیر شرعی قرار دیتے ہیں۔

منگل کے روز جاری اعلامیے کے مطابق، 160 آئٹمز بشمول ڈھولک، طبلے، رباب، ایک پیانو، ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرز اور پندرہ حقّے، مذہبی اصولوں کے مطابق تلف کر دیے گئے ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ان آلات کا خاتمہ ان کے اُس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملک میں ثقافتی اور سماجی آزادیوں پر مزید پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کے نزدیک "نامناسب" سرگرمیوں کی مکمل روک تھام ممکن ہو سکے۔

طالبان کی واپسی کے بعد پورے افغانستان میں موسیقی کا منظر تقریباً غائب ہو چکا ہے۔ نہ میدانوں میں دھنیں سنائی دیتی ہیں، نہ تقریبات میں ساز بجتے ہیں—حتیٰ کہ شادی بیاہ جیسے مواقع بھی اب مکمل خاموشی میں گزارے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US