ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا بہادر جوان نائیک یاسر خان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی خوارج کے ایک ٹھکانے پر کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک یاسر خان کا تعلق ضلع مردان سے تھا اور ان کی عمر 34 سال تھی۔ شہید نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US