پی ٹی آئی قیادت کو جیل کی حقیقت کا اندازہ نہیں، عابد شیر علی

image

سینیٹر عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ جیل کسے کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چھ چھ ماہ سورج دیکھنے کو نہیں ملتا تھا اور سخت حالات میں قید کاٹنی پڑی۔

سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ جیل صرف نام کی نہیں بلکہ وہاں شدید مشکلات اور اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو جیل کی حقیقت جاننی ہے تو اسے سبی جیل میں ڈال کر ہتھکڑی لگا کر یا اٹک جیل کی چار دیواری میں رکھا جائے، تب اندازہ ہوگا کہ قید کی سختیاں کیا ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو بیانات دینے کے بجائے حقائق کا سامنا کرنا چاہیے اور جیل کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US