کراچی کے معروف ریسٹورنٹ میں صارف پر پلیٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

image

کراچی کے مشہور ریسٹورنٹ میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین میں تشویش اور غصہ پیدا کر دیا ہے۔ واقعے کے مطابق ایک خاندان والد کی سالگرہ منانے کے لیے ریسٹورنٹ آیا تھا لیکن خوشگوار لمحے خوف اور بدامنی میں بدل گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے صارفین، جن میں خواتین بھی شامل تھیں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ایک ویٹر نے ایک صارف کے سر پر پلیٹ دے ماری جس کے نتیجے میں اس کے سر کے پچھلے حصے سے خون بہنے لگا۔ اگر پلیٹ سر یا آنکھ پر لگتی تو یہ واقعہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا۔

ویڈیو میں ریسٹورنٹ انتظامیہ اور منیجر کو بھی صارفین کو دھکے دیتے اور بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ صورتحال قابو میں لانے میں ناکام رہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جسمانی تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور یہ ریسٹورنٹ کے پیشہ ورانہ رویے اور عوامی اعتماد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US