رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں شبِ معراج 16 جنوری کو ہوگی

image

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جب کہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کاچاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب کل 22 دسمبر کو ہوگی۔

یکم رجب 22 دسمبر اور شبِ معراج 27 رجب 16جنوری کو ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US