وزیراعظم محمد شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔