کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع

image

تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ سوسائٹی قبرستان میں میڈیکل بورڈ کے ارکان، میر رضا کے اہلخانہ، وکیل جبران ناصر، پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اور مجسٹریٹ موجود ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

میڈیکل بورڈ قبر سے مختلف نمونے حاصل کرے گا، جبکہ لاش اور والدین کے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا ماہرین کی جانب سے الگ الگ تجزیہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ نے پہلے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد حکومت نے سابق میڈیکل بورڈ دوبارہ بحال کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US