ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گھروں میں استعمال ہونے والے عام برقی آلات اندرونی فضا میں نہایت باریک مضرِ صحت ذرات خارج کرتے ہیں جو پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچ کر صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔
سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق بریڈ ٹوسٹر، ایئر فرائر اور ہیئر ڈرائر جیسے آلات سے خارج ہونے والے الٹرا فائن پارٹیکلز کا قطر 100 نینو میٹر سے بھی کم ہوتا ہے جس کے باعث یہ ناک سے فلٹر ہوئے بغیر پھیپھڑوں اور بعض اوقات خون میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں روایتی بریڈ ٹوسٹر کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا جو ایک منٹ میں کھربوں ذرات خارج کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بچے ان ذرات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ ان میں موجود بھاری دھاتیں سوزش، سانس، دل اور دیگر دائمی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ محققین نے گھریلو آلات کے بہتر ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اندرونی فضائی آلودگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔