پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ، 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ آپریشن سے بینائی بحال کر دی

image

راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ رضا خان کی پیچیدہ سرجری کامیابی سے مکمل کر کے ان کی بینائی بحال کر دی۔ رضا خان شدید موتیا اور دیگر آنکھوں کے عارضوں میں مبتلا تھے اور اب وہ دوبارہ دنیا دیکھ سکیں گے۔

انتہائی حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے انجام دیا، جس میں آنکھ کو محفوظ رکھا گیا۔ رضا خان الشفاء آئی ٹرسٹ کے بانی جنرل جہانداد خان مرحوم کے قریبی دوست بھی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 27 لاکھ افراد نابینا ہیں جن میں سے 51 فیصد موتیا کے مریض ہیں اور دیہی علاقوں میں مناسب سرجری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US