راولپنڈی: دفعہ 144 میں مزید سات روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

image

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدامات امن عامہ کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 7 جنوری تک مؤثر رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امن و امان قائم رکھنے میں اپنا تعاون دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US