ایرانی حکومت کا شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان

image

ایران کی حکومت نے مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کے بعد شہریوں کو معاشی دباؤ سے نکالنے کے لئے ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری ہر ماہ 10 لاکھ تومان (تقریبا سات ڈالر) کے برابر رقم وصول کر سکتے ہیں جو4 ماہ کے لیے ان کے اکاؤنٹس میں ڈالی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم ہر ایرانی شہری کو دی جائے گی جس سے وہ ضرورت کا سامان خرید سکتے ہیں اور اس اقدام کا مقصد لوگوں پر سے معاشی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ جوہری پروگرام کے باعث ایران کی معیشت امریکا اور دوسرے ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں سے دوچار ہے اور دسمبر میں وہاں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک بڑھی ہے۔

ملک میں معیشت کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہرے اتوار کو آٹھویں روز میں داخل ہوئے ۔ مظاہروں کا دائرہ ملک کے 40 شہروں تک پھیلا جو مختلف نوعیت کے تھے، ان میں سے زیادہ تر مغربی علاقوں میں ہوئے اور درمیانے درجے کے رہے۔ مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی سامنے آئے اور سرکاری رپورٹس کے مطابق اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US