پی ٹی اے کا سائبر فراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 51 لاکھ غیر قانونی سمز بلاک

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ اور غیر قانونی سمز کی فروخت کے خلاف ایک سال میں بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پی ٹی اے نے 51 لاکھ 22 ہزار غیر قانونی سمز بلاک کر دیں اور غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83 ویب سائٹس بھی بند کردی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں 8 لاکھ 91 ہزار غیر فعال سمز بلاک یا ری سائیکل کی گئیں، جبکہ فوت شدہ افراد کے نام پر 32 لاکھ سمز، منسوخ یا ضبط شدہ شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز، اور ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 7 لاکھ 83 ہزار سمز غیر فعال کردی گئیں۔

پی ٹی اے نے سم فروشوں کے لیے تھری فیکٹر تصدیق لازمی قرار دی ہے اور بایومیٹرک ڈیوائسز، جیو فینسنگ، اور لائیو فنگر ڈیٹیکشن نافذ کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے افراد کی 1 لاکھ 79 ہزار سمز بھی بلاک کی گئیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صارفین کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US