وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے انتظامی ابہام باضابطہ طورپر ختم ہوگیا لیویز کے پولیس میں انضمام سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مضبوط ہوگا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر جاری پیغام میں کیا۔ میر سرفرازبگٹی نے کہاکہ الحمدللہ، بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے اور بی ایریا کیٹگری کی تقسیم ختم کر دی گئی ہے اور لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں باقاعدہ قانونی طور پر ضم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔