بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ارکان اسمبلی کی ملاقات

image

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سینیٹر شیری رحمان اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر پارٹی چیئرمین کو عوامی مسائل اور ان کے حل سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ، ارکان سندھ اسمبلی امتیاز شیخ، شیر محمد مغیری، فیاض بٹ، ممتاز چانڈیو، سجیلا لغاری، سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US