پی آئی اے نے 131 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے، آڈٹ حکام کا پی اے سی میں انکشاف

image

نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایوی ایشن ڈویژن سے متعلق مختلف آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے خلاف ضابطہ پے آرڈر اپنے پاس رکھنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اے ایس ایف نے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں رکھے، جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ سے تصدیق کے بعد اس معاملے کو نمٹانے کی ہدایت جاری کردی۔

اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مالی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے نے مجموعی طور پر 131 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے۔

پی اے سی نے اس سنگین مالی بے ضابطگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو وضاحت اور کارروائی کی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US