مبینہ غفلت سے مریضہ کی ہلاکت پر انتظامیہ کی پمز اسپتال سے جواب طلبی

image

اسلام آباد پمز اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث خاتون مریضہ کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) نے اسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

اتھارٹی نے پمز اسپتال اور شعبہ پلمونولوجی کے سربراہ ڈاکٹر اسرار کو 7 روز کے اندر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایچ آر اے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مریضہ عابدہ پروین کا مکمل میڈیکل ریکارڈ بھی پمز اسپتال سے طلب کرلیا ہے، جبکہ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو باضابطہ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق مریضہ کے پھیپھڑوں کی بائیوپسی کے بجائے غلطی سے جگر کی بائیوپسی کی گئی، جس کے نتیجے میں مریضہ عابدہ پروین جانبر نہ ہو سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US