پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی آن لائن مواد کے خلاف بھرپور اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ پی ٹی اے نے گزشتہ ایک سال کے دوران 88 ہزار سے زائد غیر قانونی یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے تحت 31 ہزار 313 یو آر ایل بلاک کیے گئے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر غیر قانونی، گمراہ کن اور ریاست مخالف مواد کے سدباب کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
پی ٹی اے نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک یا غیر قانونی آن لائن مواد کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔