وزیراعظم کا کل کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

image

وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی کوئٹہ پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان، جاری سیکیورٹی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی بلوچستان کی سیاسی قیادت، لیگی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ملاقاتوں میں صوبے کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم قبائلی عمائدین کے تحفظات بھی سنیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US