نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار

image

نیوزی لینڈ کے سلیکٹرز نے کم از کم پانچ ایسے کھلاڑی اپنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے ہیں جو اس وقت فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سارے کھلاڑیوں کے فٹنس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہوں۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز بھی کھیلنی ہے اور ان میں سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز وہ 21 اور 31 جنوری کے دوران کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ کے لیے مائیکل سیٹنر کو کپتان رکھا ہے اور وہ خود بھی ایک انجری سے واپس آ رہے ہیں۔ جو کھلاڑی اس وقت فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں ان میں فاسٹ بالرز میٹ ہینڈری اور لوکی فرگسن شامل ہے جبکہ تیز کھیلنے والے اوپنر فن ایلن اور مارک چیپ مین بھی ابھی ابھی فٹنس کے مسائل سے واپس آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ایک مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ان کے تقریباً سارے جانے پہچانے پلیئرز موجود ہیں ان میں رچند روندرا، ٹم سائفرڈ، ڈیون کنوائے، مائیکل بریسویل، ڈائرل مچل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیمز نیشم، اش سودی، جیکب ڈفی اور گلینڈ فلپس شامل ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US