انگلینڈ کے 22 سالہ بیٹس مین جیکب بیتل ہے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایشس سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں سڈنی میں اب تک زندہ رکھا ہوا ہے۔
آسٹریلیا جو ایشس سیریز جیت چکا ہے یہ میچ جیت کر چار ایک سے کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک 302 رنز بنائے تھے ان کے 8 وکٹیں گری تھی اور ان کو اس وقت مجموعی طور پر آسٹریلیا پر 119 رنز کی برتری حاصل ہے۔
چوتھے دن انگلینڈ کا حال بہت برا ہوتا اگر جیکب بیتل اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سینچری نہیں بناتے اور آخر تک بیٹنگ نہیں کرتے۔ انہوں نے 232 گیندوں پر 15 چوکے لگا کر آسٹریلین بالرز کا جم کر مقابلہ کیا مگر بدقسمتی سے انگلینڈ کا کوئی بھی اور بیٹسمین ان کا پوری طرح سے ساتھ نہیں دے پایا۔
ایک وقت میں ان کی جے می سمتھ 26 کے ساتھ ایک اچھی پارٹنرشپ بن رہی تھی مگر چائے کے وقفے کے بعد سمت رن آؤٹ ہوگیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس جو چوتھے دن کی صبح بالنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے مگر صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ صرف اوپنر بین ڈکٹ نے 42 کی ہے اور جیکب بیتل ہی تن تنہا بالرز کا مقابلہ کرتے رہے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں 173 رنز کیے اور انگلینڈ پر برتری حاصل کرلی تھی، ان کی اننگز میں ٹریورس ہیڈ 163، کپتان سٹیو سمتھ 138 اور بیو ویبسٹر 71 ناٹ آؤٹ نمایاں بیٹنگ کی۔
ویبسٹر نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں تین وکٹس بھی حاصل کی۔ ٹریوس ہیڈ کی یہ سیریز کی تیسری سنچری تھی۔