امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کو ’انتہائی مشکل اور خطرناک حالات‘ کا سامنا ہے، اس لیے دفاعی اخراجات کو سال 2027 تک ایک اعشاریہ پانچ کھرب ڈالر تک کیا جائے۔ یہ بجٹ موجودہ901 ارب ڈالر سے 50 فیصد زیادہ ہوگا، جسے کانگریس نے دسمبر میں منظور کیا تھا۔
- صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس سے ملک کو ’انتہائی مشکل اور خطرناک حالات‘ درپیش ہونے کے سببدفاعی اخراجات کو 1.5 کھرب ڈالر تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- وینزویلا کی عبوری صدر نے صدارتی اعزازی گارڈ کے سربراہ جنرل خاویر مارکانو تاباتا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
- صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں کہ جس کے تحت واشنگٹن 66 بین الاقوامی تنظیموں، کنونشنز اور معاہدوں سے دستبردار ہو جائے گا۔
- امریکی فورسز نے بحرِ اوقیانوس اور کیریبین میں دو آپریشنز کے دوران وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک دو آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا ہے۔
- سندھ حکومت نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہےجس دوران پنجاب پولیس سے بھی مدد لی جائے گی۔
’مشکل اور خطرناک وقت‘: صدر ٹرمپ کا 50 فیصد اضافے کے ساتھ امریکی فوجی بجٹ 1.5 کھرب ڈالر کرنے کا مطالبہ