بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک چور گھر میں چوری کے لیے داخل ہونے کے دوران باورچی خانے کے ایگزاسٹ شافٹ میں پھنس گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ سبھاش کمار راوت کے گھر میں پیش آیا جب وہ کھٹوشیام جا رہے تھے۔ اگلے دن دوپہر ایک بجے راوت کی اہلیہ نے گھر واپس آ کر مین گیٹ کا تالا کھولا، تو دیکھا کہ چور کچن کے فین شافٹ میں پھنس کر تقریباً ایک گھنٹے تک لٹکا ہوا تھا، اور اس کا جسم کا آدھا حصہ گھر کے اندر اور آدھا باہر تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے شور سن کر ایک ملزم فرار ہو گیا اور اپنے ساتھی کو شافٹ میں پھنسے چھوڑ گیا۔ گرفتار ملزم کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے شخص کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔