فیصل آباد: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 17 افراد زخمی

image

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس الٹ گئی جس کے باعث 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 12 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 5 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں محمد عظیم (23)، نسرین بی بی (21)، تاج مائی (60)، محمد عمر (30) اور رضیہ بی بی (65) شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US