امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود کو ’وینزویلا کے قائم مقام صدر‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق جنوری 2026 سے وہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ انھوں نے پوسٹ میں جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر بھی قرار دیا ہے۔
واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس میں مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کرکے امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔