بیٹیاں والدین کی زندگی میں خوشیوں اور سکون کی روشنی ہیں، سائنسی تحقیق

image

حال ہی میں شائع ہونے والی سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بیٹیاں نہ صرف والدین کے لیے خوشی اور جذباتی سہارا ہیں بلکہ بڑھاپے میں ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ جرنل آف وومن اینڈ ایجنگ میں شائع تحقیق کے مطابق عمر رسیدہ والدین، خاص طور پر باپ، جن کی بیٹیاں ہیں، دماغی کمزوری اور یادداشت کے مسائل کے خطرے سے نسبتاً محفوظ پائے گئے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیٹیاں والدین کے قریب رہتی ہیں، جذباتی اور سماجی تعلقات مضبوط کرتی ہیں، علاج معالجے اور روزمرہ کی دیکھ بھال میں مدد دیتی ہیں اور والدین کو متحرک رکھتی ہیں، جس سے دماغی سرگرمی برقرار رہتی ہے اور ڈیمنشیا جیسے مسائل کے اثرات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیٹیوں کا مثبت اثر ماؤں پر زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹیوں کے جذباتی اور سماجی تعاون سے طویل عرصے تک ذہنی صحت برقرار رکھ سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق بیٹیاں نہ صرف گھر کی رونق ہیں بلکہ والدین کے لیے ذہنی سکون، تحفظ اور صحت مند بڑھاپے کی ضمانت بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US