بھارت: سانپ کو جیکٹ میں رکھ کر اسپتال پہنچنے والے شہری کی ویڈیو وائرل

image

بھارت میں ایک شہری سانپ کے ڈسنے کے بعد اسے جیکٹ میں رکھ کر اسپتال پہنچ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھرا کے ای رکشہ ڈرائیور 39 سالہ دیپک نے تقریباً 1.5 فٹ لمبا سانپ اپنی جیکٹ میں چھپایا اور ضلعی اسپتال پہنچ کر بتایا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا ہے۔ دیپک نے سانپ کو جیکٹ سے نکال کر دکھایا اور پھر دوبارہ جیکٹ میں بند کر دیا۔

مریض نے بتایا کہ وہ تقریباً 30 منٹ اسپتال میں رہا لیکن کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیرج اگروال نے کہا کہ سانپ کو باہر رکھا جائے کیونکہ یہ دیگر مریضوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی اور اہلکار سانپ کو اپنے ساتھ لے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US