شہادت اعوان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے نئے چیئرمین منتخب

image

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر دوست علی جیسار، سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ناصر محمود نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر دوست علی جیسار نے سینیٹر شہادت اعوان کا نام چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے لیے پیش کیا، جس کی سینیٹر اشرف علی جتوئی نے تائید کی۔ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر سینیٹر شہادت اعوان کو چیئرمین منتخب کرلیا۔

کمیٹی کے تمام اراکین نے نومنتخب چیئرمین کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ سینیٹر شہادت اعوان کی قیادت میں کمیٹی مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر نومنتخب چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان نے کمیٹی اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قائمہ کمیٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US