سانحہ گل پلازہ کی فائل بند ہوئی تو استعفیٰ دے کر چلا جاؤں گا، گورنر سندھ

image

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تمام تاجروں نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ گل پلازہ کے دکانداروں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

حالیہ پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد میں نے اپنے عملے کو موقع پر جانے کی ہدایت کی، ہم نے بلیم گیم نہیں کرنی، تاجر برادری جو زخم کھا کر بیٹھی ہے ہمیں اس پر مرہم رکھنا ہے اور مرہم رکھنے کے لیے ہمیں عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں روزانہ 10 ہزار لوگ آتے تھے جبکہ پلازہ کی مینجمنٹ سے بھی بات کرنی ہوگی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے چکر میں بہت آگے جا چکے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون موجود ہے مگر عملدرآمد نہیں ہوتا، یہ وقت تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف سانحات پر میٹنگ کرتے ہیں، کمیٹی بناتے ہیں اور پھر فائل بند ہوجاتی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب یہ فائل بند نہیں ہوگی اور اگر یہ فائل بند ہوئی تو میں استعفیٰ دے کر چلا جاؤں گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US