صدر مملکت کی منظوری کے بعد عنبرین جان چیئرپرسن پیمرا مقرر

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) تقرری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کی تھی، جس پر صدر مملکت نے دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی باقاعدہ سفارش کی تھی، جس کے بعد تقرری کا عمل مکمل ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US