مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی افواہیں غلط قرار، خوف پھیلانے والا شخص گرفتار

image

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی حرمین شریفین حکام نے تردید کر دی ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف فوری اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ خودکش بمبار کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام اطلاعات بالکل غلط ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US