ایک روز کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک روز کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے کے اضافے کے بعد 440,636 روپے ہوگئی۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 1,715 روپے مہنگا ہو کر 377,774 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 1,572 روپے اضافے سے 346,305 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4,181 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 50 روپے کے اضافے کے بعد 6,578 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کے اضافے سے 5,639 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر بڑھ کر 61.00 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US