پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی تنصیب پر حملے کی شدید مذمت

image

پاکستان نے مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 29 ستمبر کو مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا سنگین اشتعال انگیزی ہے، جس پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پاکستان نے حرمین شریفین، نمازیوں اور زائرین کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ سمیت سعودی شہریوں اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم پر قائم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US