قومی اسمبلی نے قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 231 گھنٹے کام اور اہم قوانین پاس

image

فروغ جمہوریت اور شفافیت کے قومی ادارے پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی نے حالیہ برسوں کی تمام اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ختم ہونے والے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی نے 231 گھنٹے کام کیا جو گزشتہ پارلیمانی سال کے 193 گھنٹے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس دوران طویل نشستوں اور بھرپور قانون سازی کے ذریعے نئے قوانین متعارف کرائے گئے، جن میں اراکین اسمبلی کے اثاثے خفیہ رکھنے اور عوامی رسائی محدود کرنے کا قانون بھی شامل ہے۔

16ویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم مارچ 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہا، جس میں 84 اجلاس بلائے گئے۔ گزشتہ سال 93 اجلاس ہوئے تھے، جو 9.7 فیصد کمی کی عکاسی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سب سے زیادہ بولنے والے رکن رہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بلاول بھٹو زرداری، عمرا یوب، اور بیرسٹر گوہر نے بھی طویل تقریروں کا ریکارڈ قائم کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پانچ ماہ خالی رہا، 19 بار کورم کی نشاندہی ہوئی اور وزیراعظم شہباز شریف نے 84 میں سے 6 اجلاسوں میں شرکت کی۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی کارکردگی قانون سازی کے حوالے سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے اور یہ طویل نشستوں اور فعال مباحثوں کا ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US