پاکستان ریلوے کی حالت غیر مطمئن، بیشتر ٹریکس مدت پوری کرچکے، وزیر ریلوے

image

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ پیش کی ہے جس میں پاکستان ریلوے کے ٹریکس کی خراب حالت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

وزیر کے مطابق پاکستان ریلوے 7,791 کلومیٹر مین روٹس اور 11,881 کلومیٹر ٹریکز کا انتظام کرتا ہے، لیکن زیادہ تر ٹریکس اپنی متعین مدت سے تجاوز کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مین لائن ون (پشاور تا کراچی) کے 72 فیصد، مین لائن ٹو (اٹک تا کوٹری) کے 88 فیصد اور مین لائن تھری (روہی تا تفتان) کے 92 فیصد ٹریکس اپنی عمر سے زیادہ استعمال ہوچکے ہیں۔ برانچ لائنز جو 3,840 کلومیٹر پر محیط ہیں، ان میں سے 98 فیصد ٹریکس کی عمر ختم ہو چکی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ خراب ٹریکس پر حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اسپیڈ ریسرکشنز نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریک کی مرمت کے ساتھ ساتھ متعدد ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US