ڈیزل مہنگا، کراچی اور بین الصوبائی بسوں کے کرائے میں اضافہ

image

ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کے سبب کراچی میں بسوں کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ شہرِ قائد میں بس کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بین الصوبائی بسوں کے کرائے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 روپے سے بڑھا کر 2480 روپے اور ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 روپے سے بڑھا کر 3680 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے کے لیے بس کا کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 13,200 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 3100 روپے سے بڑھ کر 3720 روپے کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US