سیکیورٹی خدشات، پی آئی اے کی فجیرہ کے لیے پروازیں معطل

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازوں کو محدود کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے یو اے ای کے شہر فجیرہ کی پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ العین کے سوا دیگر تمام شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال صرف العین کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فجیرہ ایئرپورٹ پر موجود پی آئی اے کی دو پروازیں حملے کے دوران محفوظ رہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US