پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 181 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1122 پوائنٹس اضافے کے بعد 181,434 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں، جنگ بندی کی امیدوں اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس سے مارکیٹ میں ریکوری دیکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US