سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز عطا

image

سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو پاکستانی کمیونٹی، شعبہ صحت اور حجاج کرام کے لیے خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جہاں سفیر پاکستان احمد فاروق نے صدرِ مملکت کی جانب سے سول ایوارڈ حاصل کرنے والی دونوں شخصیات کو اعزازات پیش کیے۔

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے سابق صدر ڈاکٹر اسد اللہ رومی اور پاکستان حج رضاکار گروپ کے کنوینر ابرار تنولی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے دونوں شخصیات کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سماجی خدمات کے ذریعے نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی خدمات ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں اور حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کی مثبت سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US