ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا جب اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹروے سے نیچے گر گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے جبکہ زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔