کراچی پولیس نے نمبر پلیٹس مہم عارضی طور پر روک دی

image

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہریوں پر سرکاری نمبر پلیٹس نصب کرنے کی مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یہ فیصلہ متوقع بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔

کراچی پولیس کی جاری کارروائی میں پرائیویٹ، فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن وقتی طور پر معطل ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران اپنی گاڑیوں پر صرف سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں اور اپنی نمبر پلیٹس درست کروائیں تاکہ آئندہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ شہریوں کے تعاون اور قانون کی عملداری کے لیے پولیس پرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US