تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار محتاط

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد اچانک مندی چھا گئی سرمایہ کار محتاط ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر 217 پوائنٹس پلس ہونے کے بعد منفی زون میں چلی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 696 پوائنٹس کی کمی سے 167,940 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جس کے ساتھ مارکیٹ نے 168 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا دی۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایران، امریکا مذاکرات میں تعطل کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جس سے مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US