حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں بجلی گھر پر ڈرون حملہ

image

حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی اسٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سروس ٹرانسفارمر بند ہوگیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملہ منگل کی صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی اور کارروائی میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کو بجلی کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام موجود ہے۔ انہوں نے حملے کو مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US