بندرگاہ پر رش کم کرنے اور کارگو ہینڈلنگ بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات

image

وفاقی وزیر بحری امور کی زیر صدارت کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز، اضافی سامان اور لاجسٹکس دباؤ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بندرگاہ پر رش کم کرنے اور کارگو ہینڈلنگ بہتر بنانے کے فوری اقدامات پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کراچی بندرگاہ پر موجود پرانے کنٹینرز 30 روز کے اندر ہٹائے جائیں اور یہ عمل منظم اور محفوظ انداز میں مکمل کیا جائے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باعث ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے جس سے بندرگاہوں پر آپریشنل دباؤ اور مختلف ٹرمینلز پر رش پیدا ہوا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکانزم مرتب کیا جائے گا تاکہ سامان کی بروقت ترسیل اور بندرگاہی سرگرمیوں میں رکاوٹ کم ہو۔

وفاقی وزیر نے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز کو ہدایت دی کہ وہ کنٹینرز کی شفٹنگ کے لیے باقاعدہ پلان تیار کریں جبکہ اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات کو بھی جلد از جلد ہٹایا جائے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش کم ہوگا لاجسٹکس نظام میں بہتری آئے گی اور ملکی معیشت و تجارتی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US