وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس کے مسافروں کو اب ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ انہوں نے کسانوں کے لیے بھی اعلان کیا کہ ہر ایکڑ کے لیے ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عالمی معاشی بحران کے باوجود حکومت عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اسی دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا، جس کا بوجھ وزارت داخلہ 35 کروڑ روپے برداشت کرے گی۔

یہ اقدامات ایسے وقت کیے گئے ہیں جب وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US