نادرن بائی پاس پر قائم منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہو گئی ہے اور منڈی میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
کشمور سے پہلا قافلہ پہنچ چکا ہے جس میں 43 جانور موجود ہیں۔ منڈی میں جانوروں کے لیے میڈیکل چیک اپ اور مفت پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ انتظامیہ نے رعایتی خیمے بھی لگوا کر دیے ہیں۔
منڈی میں جنرل اور وی وی آئی پی بلاکس کی بکنگ جلد شروع کی جائے گی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور داخلی راستوں پر پولیس ہائی الرٹ پر تعینات ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا تاکہ منڈی میں کاروبار آسان اور شفاف رہے۔یہ منڈی ایشیا کی بڑی مویشی منڈی کے طور پر سجنے جا رہی ہے جہاں ہزاروں جانور اور سیکڑوں بیوپاری شامل ہوں گے۔