محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی یے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے جس کے اثرات سندھ کے مختلف علاقوں میں محسوس ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں مغربی ہواؤں کے اثرات 6 اپریل سے ظاہر ہوں گےاور کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ پیر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔